Posts

Showing posts from June, 2025
Image
  ایران کا اسرائیلی جاسوس ڈرون گرانے کا دعویٰ اور میزائل داغنے کی دھمکی ایران کی افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمال مغربی علاقے میں اسرائیل کے جاسوس ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ ڈرونز ایرانی فضائی حدود میں "جاسوسی اور نگرانی" کے مقصد سے داخل ہوئے تھے اور سرحدی علاقے میں گرائے گئے۔ اسی دوران، ایرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں تہران کے ایک اہم ہوائی اڈے پر واقع ہینگر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں لڑاکا طیارے موجود تھے۔ ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو وہ اسرائیل پر تقریباً دو ہزار میزائل داغنے کی تیاری کر چکے ہیں، اور یہ حملے پچھلی کارروائیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جب تک ضروری سمجھا جائے  گا، اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسرائیلی فوج نے بھی اس دوران اعلان کیا کہ ایران کے ڈرونز کی موجودگی پر ملک کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، اور کئی ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔ مختلف علاقوں میں اسرائیلی شہری پناہ گاہوں کی طرف دوڑ گئے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے خب...
Image
اسرائیل اور ایران ک ےدرمیا   ن جھڑپوں کا دوسرا  روز ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوسرے دن دونوں ممالک کے درمیان شدید فضائی حملوں کا تبادلہ ہوا۔  اسرائیل  نے ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بناتے ہوئے ایران کی حدود کے اندر گہرائی تک بمباری کی۔ اس کے جواب میں ایران نے اسرائیلی شہروں پر درجنوں میزائل داغے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شمال مغربی ایران میں پاسداران انقلاب کی ایک بریگیڈ اور مغربی ایران کے کچھ علاقوں پر حملے کیے گئے۔ تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اور مہرباد ایئرپورٹ پر بھی دو میزائل گرنے کی اطلاعات ملیں، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ یہ ایئرپورٹ ایرانی قیادت کے قریب واقع ہے اور فوجی اہمیت رکھتا ہے۔ اسرائیلی شہر تل ابیب اور بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے اور لوگ محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑے۔ اسرائیلی دفاعی نظام نے کئی ایرانی میزائلوں کو روکا، لیکن کچھ میزائل آبادی والے علاقوں میں گرے جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ تل ابیب میں ایک رہائشی عمارت کا نچلا حصہ متاثر ہوا جبکہ رامات گان میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ...
Image
تہران : اسرائیل نے دانستہ طور پر غلط معلومات، دھوکے اور منظم پراپیگنڈے کے ذریعے ایران کو غفلت میں رکھا تاکہ وہ اپنی دفاعی تیاری مکمل نہ کر سکے۔ اس چال میں امریکا کے صدر کا بھی اہم کردار رہا، جنہوں نے سازشی انداز میں اس پورے  منصوبے کی حمایت کی۔                                                                                                                                                         ، جنہوں نے سازش ی انداز میں اس پورے منصوبے کی حمایت کی۔ 13 جون کی شب ایران پر اسرائیلی حملے کے پس منظر میں اسرائیلی حکام نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں اسرائیل اور امریکا نے مل کر ایک ہمہ جہت غل...
Image
  تہران : جمعہ کی علی الصبح ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر اہم علاقوں پر  اسرائیلی جنگی طیاروں اور میزائل سسٹمز کے ذریعے شدید فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی شہید ہو گئے۔ سرکاری ذرائع اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے غیرمعمولی شدت کے حامل تھے اور تہران سمیت کئی مقامات پر بیک وقت درجنوں میزائل داغے گئے، جنہوں نے شہر کی فضا کو دھماکوں سے گونجا دیا۔ ان حملوں کا مرکزی ہدف پاسداران  انقلاب کا صدر دفتر بتایا جا رہا ہے، جس پر براہ راست حملہ کیا گیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اس حملے میں صرف جنرل حسین سلامی ہی نہیں بلکہ ایران کے معروف جوہری سائنسدان فریدون عباسی اور ان کے ساتھی محمد مہدی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ یہ دونوں سائنسدان ایران کے جوہری پروگرام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے اور ان کی شہادت کو ایران کے سائنسی اور دفاعی شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کے ایک اور اہم فوجی ادارے "ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر" کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کی...