
ایران کا اسرائیلی جاسوس ڈرون گرانے کا دعویٰ اور میزائل داغنے کی دھمکی ایران کی افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمال مغربی علاقے میں اسرائیل کے جاسوس ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ ڈرونز ایرانی فضائی حدود میں "جاسوسی اور نگرانی" کے مقصد سے داخل ہوئے تھے اور سرحدی علاقے میں گرائے گئے۔ اسی دوران، ایرانی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں تہران کے ایک اہم ہوائی اڈے پر واقع ہینگر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں لڑاکا طیارے موجود تھے۔ ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو وہ اسرائیل پر تقریباً دو ہزار میزائل داغنے کی تیاری کر چکے ہیں، اور یہ حملے پچھلی کارروائیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہوں گے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جب تک ضروری سمجھا جائے گا، اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسرائیلی فوج نے بھی اس دوران اعلان کیا کہ ایران کے ڈرونز کی موجودگی پر ملک کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، اور کئی ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔ مختلف علاقوں میں اسرائیلی شہری پناہ گاہوں کی طرف دوڑ گئے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے خب...